Urdu Programs
Songs, Rhymes and Stories in Urdu
(0 to 6 years)
This program welcomes all parents, caregivers and children to experience a variety of stories and musical activities. Music brings the community together and families will have the opportunity to hear and share songs, rhymes and stories in Urdu.
This program is not offered during the month of November/December
EarlyON چائلڈ اور فیملی سنٹر بچے کی پیدائش سے لے کر 6 سال کی عمر تک اس کی فیملی کو ابتدائی تعلیم اور پرورش فراہم کرنے والے پروگراموں کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ EarlyON پروگرامز کو وزارت تعلیم کی فنڈنگ حاصل ہے اور یہ اونٹاریو میں تمام خاندانوں کے لئے دستیاب ہیں۔
EarlyON SEC سوشل انٹرپرائز کینیڈا کے زیر انتظام ہے۔ مزید معلومات کے لئے www.socialenterprise.ca ملاحظہ کریں۔
ہمارے پروگرامز درج ذیل پر مرکوز ہیں:
-
بچوں اور فیملیز کو اپنائیت کا احساس دینا
-
بچوں کی صحت مند نشونما میں مدد
-
بچوں کو فعال اور تخلیقی طریقے سے کھیل کود، جائزے اور سوال جواب میں مشغول کرنا
-
بچوں کو کئی طریقوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی ترغیب دینا
ہم لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کئی طرح کی خدمات پیش کرتے ہیں:
-
تخلیکاتی سرگرمیوں میں شرکت کریں – مطالعہ، داستان گوئی، گیت گانا، کھیل کود اور مزید
-
ابتدائی بچپن کی نشوونما میں تربیت یافتہ پیشہ واران سے مشورہ حاصل کریں-
- اپنی کمیونٹی میں دیگر فیملی سروسز کے بارے میں جانیں
-
چھوٹے بچوں والی دیگر فیملیز سے رابطے میں آئیں-
یہ مفت پروگرام ڈراپ ان (رجسٹریشن کے بغیر) یا رجسٹریشن کی بنیاد پر (پرورش کی ورک شاپس) بھی دستیاب ہیں اور EarlyON سنٹرز کے علاوہ نزدیکی کمیونٹی مقامات پر بھی موجود ہیں۔ پروگرامز اور مقامات کے متعلق مزید تفصیلات کے لئے ہمارے کیلنڈر دیکھیں۔
ہم جلد ہی آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں!
SEC میں ہم اپنے کاروباری طریقہ کار کے تمام عوامل اور اپنے کلائنٹس اور کمیونٹیز کی خدمت میں مساوات، تنوع اور شمولیت (EDI) پر عمل کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ احترام، قدر اور فہم کا ماحول تیار اور ظاہر کرنا ایک مضبوط اور شمولیت پر مبنی کمیونٹی کی تیاری کے لئے لازمی ہے۔ ہم EDI کو ان بنیادی ستونوں کے طور پر قبول کرتے ہیں جو ہمارے فیصلہ سازی کے عمل، تعاون اور کمیونٹی کی مشغولیت کی بنیاد ہیں۔
SEC میں ہم ہر شخص کی بنیادی روایات اور منفرد نقطۂ نظر کو تسلیم کرتے ہیں اور ایک ایسی شمولیت پر مبنی جگہ تیار کرنے کے لئے پرعزم ہیں جہاں سب کی بات سنی جائے اور سب کی شرکت کو اہمیت دی جائے۔
SEC میں ہم فعال طریقے سے متنوع صلاحیتیں اورنقطہ نظر تلاش کرتے ہیں اور اس فہم کو مدّنظر رکھتے ہیں کہ تنوع نہ صرف ہماری تنظیم و خدمات کو نمو دیتا ہے بلکہ ہماری جدت اور مسلسل بدلتی دنیا میں موافقت اختیار کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
SEC مسلسل تعلیم، جاری تربیت اور واضح بات چیت کے ذریعے EDI سے متعلقہ موضوعات اور وسائل کے متعلق واضح گفتگو کی فعال حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے، جس سے مختلف کمیونٹیز کے متنوع تجربات اور چیلنجز کے لئے مزید تحسین پیدا ہوتی ہے۔ ہم اکٹھے مل کر ایک مضبوط اور مزید متحد تنظیم تیار کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو ہماری دنیا کی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہو۔
ہم سب کے لئے ایک مزید شمولیت پر مبنی اور منصفانہ مستقبل کے لئے پرعزم ہیں۔
ہمارا ویژن
ہمارا ویژن
مضبوط، ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے خاندانوں کی ایک کمیونٹی بنانا ہے جو اپنے چھوٹے بچوں (0 – 6 سال کی عمر کے) کی پرورش میں مصروف رہ کر ان کومکمل صلاحیت تک پہنچا سکے۔
ہمارا مشن
ہمارا مشن
فیملیز اور ان کے چھوٹے بچوں (0 تا 6 سالہ) کی ابتدائی تعلیم اور صحت مند نشوونما کو فروغ دینے کے لئے سپورٹ، وسائل اور انفرادی خدمات کی فراہمی۔
بیان
بیان
والدین/نگہداشت کنندگان اور چھوٹے بچوں کے لئے ایک معاون مقام۔
اہم معلومات!
چلڈرنز سروسز پورٹل
EarlyON چائلڈ اینڈ فیملی پروگرامز علاقے بھر میں آن لائن رجسٹریشن کا پلیٹ فارم استعمال کرتا ہے جو یارک کے علاقے میں تمام EarlyON پروگرامز ایک ہی جگہ فراہم کرتا ہے۔ اپنے علاقے میں پروگرام کیلنڈر دیکھنے کے لئے چلڈرنز سروسز پورٹل ملاحظہ کریں۔ اکاؤنٹ بنانے سے آپ ہمارے ڈراپ ان پروگرامز یا پیشگی رجسٹریشن والے مخصوص پروگرامز میں آنے پر باآسانی چیک ان کر سکیں گے۔
براہ مہربانی نوٹ کریں کہ جن پروگرامز میں “پیشگی رجسٹریشن” کا اپشن نہیں، انہیں ڈراپ ان پروگرام تصور کیا جاتا ہے۔ ڈراپ ان پروگرامز میں تمام حفاظتی رہنما ہدایات پوری کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے۔
چلڈرنز سروسز پورٹل کی ویڈیو اور کتابچہ
یہ گائیڈز آپ کو نیا سسٹم استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ بنانے، پروگرام کیلنڈر دیکھنے اور منتخب کردہ پروگرامز کے لئے پیشگی رجسٹریشن کرنے میں مدد دیں گی۔
-
آمد: ہر مقام میں کیوسک پر ایک کیو آر کوڈ دستیاب ہو گا۔ چیک ان کرنے کے لئے آپ اپنی ذاتی ڈیوائس کے ذریعے کیو آر کوڈ اسکین کر سکتے ہیں یا کیوسک استعمال کرتے ہوئے چیک ان کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔
-
ہاتھ دھونا: بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ داخلے پر، سرگرمیوں کے درمیان اور اپنے منہ کو ہاتھ لگانے کے بعد صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں۔
-
اسٹرولرز: ذاتی سامان کی جگہ محدود ہے۔ اگر ممکن ہو تو براہ مہربانی سنٹر میں اسٹرولرز نہ لائیں۔
-
اسنیکس (کھانے پینے کی چیزیں): جو فیملیز اسنیکس کھانا چاہیں، انہیں ایک میز فراہم کی جائے گی۔ یاد رکھیں، ہمارے پروگرام میں گری دار میوے لانے کی اجازت نہیں اور اسنیکس کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھوئیں۔
-
اندرون عمارت جوتے: ہماری تجویز ہے کہ بارش یا برف والے دنوں میں عمارت کے اندر پہننے کے لئے الگ جوتے ساتھ لائیں۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ہنگامی حالات کے لئے جوتے ضروری ہوتے ہیں تاکہ آپ فوری اور محفوظ طریقے سے عمارت سے جا سکیں۔
- روانگی: آپ کیوسک یا اپنی ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
-
آمد: ہر مقام میں کیوسک پر ایک کیو آر کوڈ دستیاب ہو گا۔ براہ کرم چیک ان کرنے کے لئے کیوسک استعمال کریں یا اپنی ذاتی ڈیوائس کے ذریعے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔
-
کیسے کپڑے پہنیں؟ بیرون عمارت پروگرامز کا مقصد چاروں موسموں میں فطرت کا جائزہ لینا ہے۔ موسم کے امکانات، خطرناک یا گندگی والے کھیل کے لئے تیار رہیں۔
-
ہاتھ دھونا: جب صابن اور پانی باآسانی قابل رسائی نہ ہو تو ہینڈ سینیٹائزر دستیاب ہو گا۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ہم 2 سال سے کم عمر بچوں کے لئے ہینڈ سینیٹائزر کی تجویز نہیں دیتے۔
-
خراب موسم: اگر موسمی حالات کی وجہ سے پروگرام منسوخ ہو جائے تو ہم اپنے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کریں گے۔ آپ ہمیں early.on@nullsocialenterprise.ca پر بھی ای میل کر سکتے ہیں۔
-
واش رومز: شاید کچھ بیرون عمارت مقامات میں واش روم دستیاب نہ ہو۔ براہ مہربانی اسے ذہن میں رکھتے ہوئے منصوبہ بنائیں۔
-
کیا چیزیں ساتھ لانی ہیں: پانی کی بوتل اور سن اسکرین۔
- روانگی: آپ کیوسک یا اپنی ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے چیک آؤٹ کر سکتے ہیں۔
-
کیا توقع رکھی جائے: پروگرامز متعامل ہیں اور بچوں کو مل کر کام کرنے، کتابیں پڑھنے اور سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔ والدین اور نگہداشت کنندگان کو بچوں کے ساتھ شرکت کرنے اور مشغول ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیت، اپنائیت محسوس کرنے اور خیالات کا اظہار کرنے میں مدد ہو سکتے۔ شیر خوار بچوں کے پروگرامز کے لئے ہماری تجویز ہے کہ جب ان کے والدین یا نگہداشت کنندہ زوم میں کلاس میں شرکت کریں تو بچے اپنے بڑے کی طرف منہ کر کے بیٹھیں۔
-
:زوم
-
چلڈرنز سروسز پورٹل پر ورچوئل پروگرامز کے لنک اور پروگرامز کی تفصیلات دستیاب ہیں۔
-
ہم اپنے پروگرامز کے لئے زوم کو بطور فریق ثالث ہوسٹ استعمال کرتے ہیں۔ حفاظتی اصولوں کی سختی سے پیروی کی جاتی ہے اور اس میں کوئی ریکارڈنگ یا ویڈیو نہ بنانا شامل ہے، چیٹس صرف شرکاء تک محدود رہتی ہیں اور نامناسب رویے کی صورت میں پروگرام سے فوراً خارج کر دیا جائے گا۔
-
-
چیک ان: چلڈرنز سروسز پورٹل اکاؤنٹ میں سائن ان کریں، آپ جس ورچوئل پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، اسے منتخب کریں اور پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام بالغ افراد اور بچوں کو چیک ان کریں
- چیک آؤٹ: براہ مہربانی پروگرام کی تکمیل کے بعد چلڈرنز سروسز پورٹل استعمال کرتے ہوئے چیک آؤٹ کرنا یقینی بنائیں۔
Connect with Us
“میں SEC میں ابتدائی تعلیم کی ماہر ہوں۔ میں گزشتہ 15 سال سے اس فیلڈ میں ہوں۔ میرا پورا یقین ہے کہ ابتدائی سالوں کے ماحول میں مثبت اور خوشگوار تجربات بچے کو اسکول میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار کر سکتے ہیں۔”